2 اپریل 2012 - 19:30

فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نےکہا ہےکہ بعض عرب حکومتیں غزہ کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی مجرمانہ سازشوں میں شریک ہیں۔

ابنا: اسماعیل ہنیہ نے تین بچوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کے دوران کہا کہ بعض عرب ممالک غزہ کے باشندوں کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی مہلک سازشوں میں شریک ہیں۔ یاد رہے غزہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایک گھر والوں نے شمع جلائي تھیں جس سے گھر میں آگ لگ گئي اور تین بچے جان بحق ہوگئے۔ اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست کو غزہ میں انسانی المیے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ہم ان عرب حکومتوں کی مذمت کر تےہیں جنہوں نے غزہ کے محاصرے، عزہ کے باشندوں کے تدریجی قتل عام اور صہبونی جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔.......

/169