ابنا: عراقی کردستان کی اتحاد پارٹی کے ایک رہنما محمود عثمان نے کہا ہے کہ قطر عراق کا دوست ملک نہیں ہے اور عراق کے فراری نائب صدر طارق الہاشمی کی قطر کی طرف سے دعوت عراق کے داخلی امور میں واضح مداخلت ہے۔
انھوں نے کہا کہ طارق الہاشمی کے معاملے کو عدالتی اور سیاسی دونوں پہلوؤں سے حل کرنا چاہیے۔ عراق کے نائب صدر پر دہشت گردوں کے ساتھ تعاون اور بےگناہ عراقی شہریوں کے قتل کے کئی معاملے درج ہیں جن کی بنا پر عراق کی عدالت نے نائب صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں۔
........
/169