1 اپریل 2012 - 19:30

چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو یکطرفہ طور پردوسری قوموں کو تنبیہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

ابنا: چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو یکطرفہ طور پردوسری قوموں کو تنبیہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک  کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی چین  امریکہ کے کسی حکم کا پابند ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ دیگر ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خرید بند کردیں ، لیکن اکثر ممالک نے امریکہ کے اس بے جا دباؤ کو ٹھکرا دیا ہے۔....... /169