ابنا: مصر ميں اخوان المسلمین نے صدارتي انتخاب کے لئے تنظيم کے نائب سربراہ الشاطرکو مصر کي صدارت کے ليے اميدوار نامزد کر ديا ہے ۔
مصر کي سب سے بڑي ديني سياسي جماعت اخوان المسلمین نے مئي ميں ہونے والے صدارتي انتخاب ميں شرکت کي خاطر اپنے اميدوار کا اعلان کر ديا ہے. اخوان کے سياسي ونگ "فريڈم اينڈ ڈيوپلمنٹ" کي پارليماني پارٹي نے ہفتے کے روز خيرت الشاطر کي صدارتي اميدوار کے طور پر نامزدگي کي توثيق کي تھي.
اخوان المسلمین نے اس سے قبل صدارتي انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کيا تھا، تاہم اتوار کے روز اپنے سابقہ فيصلے کے خلاف مرشد خیرت الشاطر کو اپنا صدارتي اميدوار نامزد کر ديا۔
.......
/169