1 اپریل 2012 - 19:30

عراق کے سیاسی مبصر حازم الشمری نے عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی کو پناہ دینے کے حکومت قطر کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

ابنا: حازم الشمری نے آج العالم ٹی وی چینل کو دئيے گئے اپنے انٹرویو میں عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی کو ، جن پر دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، پناہ دینے کے حکومت قطر کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ قطر کے سربراہوں نے، جنہوں نے بغداد میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے گزیز کیا تھا ، طارق الہاشمی کو پناہ دے کر عراق کے سلسلے میں منفی کردار ادا کیا ہے۔ حازم الشمری نے کہا کہ بعض عرب ممالک عراق کے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے لئے عراق میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی گزشتہ روز امیر قطر کی دعوت پر عراق کے کردستان علاقے سے دوحہ چلے گئے ہیں۔ طارق الہاشمی ، جن پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، عدالت کو مطلوب ہیں اور مقدمہ کے ڈر سے وہ عراق کے علاقے کردستان فرار ہوگئے تھے۔.......

/169