1 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابل حزب اللہ کی حمایت ایران کی اہم اسٹریٹیجی ہے۔

ابنا: حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں لبنان کے عیسائي گروپ المردہ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت حزب اللہ اپنی مضبوط ترین پوزیشن میں ہے اور علاقے کے تغیرات کے بارے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے رویہ سے مغربی ممالک با خبر ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اسی لئے وہ تشہیراتی حربے استعمال کر رہی ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران شام کے عوام اور بشار اسد کی سربراہی میں ان کی حکومت کی حمایت سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

لبنان کے المردہ عیسائی گروپ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ نے اس موقع پر بحران پر قابو پانے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں حکومت شام کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے دشمن اپنی سازشوں سے کبھی بھی باز نہیں آئے ہیں اور نہ آئيں گے بنابریں ہر امکانی سازش کے سلسلے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہئے۔....... /169