29 مارچ 2012 - 19:30

قطر کے وزير اعظم نے الجزيرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ قطر، امریکہ کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

ابنا: قطر کے وزير اعظم شیخ حمد بن جاسم آل ثانی نے الجزيرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ قطر، امریکہ کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔ اس نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران دونوں جانتے ہیں کہ قطر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے خلاف ہے۔  قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ قطر اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے کی ہر گز اجازت نہیں دےگا۔ واضح رہے کہ  مشرق وسطی میں امریکہ کی مرکزي فوجی کمانڈ قطر میں مستقر ہے۔....... /169