28 مارچ 2012 - 19:30

ترکی کے وزير اعظم نے ایران کے ساتھ تمام اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے ٹھوس عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ  ایران کے ساتھ تمام اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے ٹھوس عملی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

اردوغان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ان رکاوٹوں کو برطرف کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو دونوں ممالک کےدرمیان  اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں حائل ہیں۔  ایران کے نائب صدر رحیمی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ترکی کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر کسی محدویت کا قائل نہیں ہے۔ترکی کے وزير اعظم ایران کے صدر احمدی نژاد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔.......

/169