ابنا: علی اکبر صالحی نے کل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان شام میں بحران کے خاتمے سے متعلق بات چیت کرنے کے مقصد سے آئندہ ہفتے تہران کے دورے پر آئيں گے۔
علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ شام کے مسئلے کے حل کے لۓ ضروری ہے کہ عجلت پسندی پر مبنی ہر طرح کے اقدام سے اجتناب کیا جاۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کا قائل ہے کہ عربوں ، ترکی اور اقوام متحدہ کی جانب سے کوفی عنان کی حمایت شام کے بحران کے حل میں مدد فراہم کرے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے مسئلے پر ایران اور ترکی کے اختلاف راۓ کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ دونوں ممالک کے حکام شام سے متعلق اپنے اپنے موقف کو ایک دوسرے کے قریب تر لانے کے لۓ مسلسل مشاورت کررہے ہیں۔........ /169