28 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ تہران انقرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو دوستانہ تعلقات اور برادرانہ تعاون بڑھانے کے لئے اپنی اپنی توانائيوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ تہران اور انقرہ کو باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ لانے کےلئے ضروری سہولتیں مہیا کرنی چاہیں۔

ترک وزیر اعظم اردوغان نے بھی اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی رتبہ حکام کے ساتھ اپنے مذاکرات کو مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے تعلقات کی جڑیں تاریخ، دین اور ثقافتی اشتراکات میں پیوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران اور ترکی کے برادرانہ اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہیں اس بات کا ہرگز موقع نہيں ملنا چاہیے۔

یاد رہے ترک وزیر خارجہ نے بدھ کے روز تہران میں ترک کلچر ہاوس کا افتتاح کیا تھا یہ ثقافتی مرکز ترکی کے سفارتخانے کے تحت کام کرے گا۔....... /169