27 مارچ 2012 - 19:30

حالات بد سے بدترہوتے جارہے ہیں لیکن حکومت کواس سے کوئی سروکارنہیں ۔ واقع میں ملوث عناصرکوجلدازجلد گرفتارکرکے قرارواقعی سزاء دی جائے ۔

ابنا: امام جمعہ کوئٹہ ومجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ سبزل روڈ پردشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جارہی ہے ۔

کفری طاقتیں اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کرکے مسلمانوں کودست گریباں کرانا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلکول خاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہے ۔

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بارپھرتیزی آئی ہیں جوکہ حکومت اورانتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث عناصرکوجلدازجلد گرفتارکرکے قرارواقعی سزاء دے ۔

انہوں نے زخمی علی اصغرکی جلد شفایابی اورشہید اعجازحسین کی درجات کی بلند اور ان کے پسماندہ گان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔

.........

/169