ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے ہرقسم کےممکنہ فوجی حملے کو پاگل پن قراردیتے ہوئے خبـردار کیا ہے۔ البرادعی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا فوجی حملہ اسرائيل کی حماقت اور خودکشی ہوگی اور اسرائیل ایسا اقدام نہیں کرےگا جو اس کی خودکشی اور ہلاکت کا سبب بنے۔
برادعی نے کہا کہ اسرائيل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور اس کے باوجود اسے اپنی سلامتی خطرے میں نظر آرہی ہے جبکہ حسن نیت اور اور مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک قراردینا معاملے کے حل کا بہترین راستہ ہے البرادعی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ اس معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ البراادعی نے مصر کے اندرونی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے اندرونی حالات مایوس کن ہیں کیونکہ عوام کو امید تھی کہ ملک جمہوریت کے راستے پر چل پڑا ہے جبکہ فوجی انتظامی کونسل اس وقت جمہوریت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور مصری عوام اب اس نتیجے تک پہنچ گئے ہیں کہ مصر کو فوج کے حوالے کرنا بہت بڑی غلطی تھی اور اب اخوان المسلمین اور فوج کے درمیان کشمکش جاری ہے۔....... /169