26 مارچ 2012 - 19:30

باراک اوباما نے اعلان کيا ہے کہ دنيا ميں ايٹمي سيکورٹي کا مسئلہ سيول اجلاس کي کاميابي پر منحصر ہےـ

ابنا: باراک اوباما نے منگل کے روز سيول ميں ايٹمي سيکورٹي کانفرنس کے دوسرے دن کہا کہ ايٹمي دہشت گردي کو روکنے کے لئے ايٹمي مواد کي حفاظت کو يقيني بنانا ضروري ہےـانہوں نے کہا کہ اس کانفرنس ميں کئے جانے والے فيصلے دنيا ميں اٹيمي سيکورٹي کو يقيني بنانے کے راستوں کا تعين کريں گےـ

باراک اوباما نے سنہ دو ہزار دس ميں ايٹمي سيکورٹي سربراہي اجلاس کے بعد سے کئے جانے والے اقدامات کا حوالہ ديا اور ايٹمي مراکز کي سيکورٹي پر زور دياـ انہوں نے کہا کہ خطرناک ايٹمي مادوں کو يا تو نابود کر ديا جائے يا پھر ان کي سيکورٹي کو يقيني بنايا جائےـ

باراک اوباما نے کہا کہ دنيا ميں اسي وقت ايٹمي سيکورٹي حاصل ہو سکتي ہے جب تمام ممالک اس سلسلے ميں موثر انداز ميں تعاون کريں ـ

اوباما نے ايٹمي ہتھيار استعمال کرنے کي امريکي پاليسيوں کے بالکل برخلاف بات کرتے ہوئے ايٹمي سيکورٹي کي بات کہي ہے جبکہ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ عالمي رائے عامہ کي توجہ شمالي کوريا کيے ايٹمي ہتھياروں کي طرف مرکوز کرنا چاہ رہے ہيں اور اس طرح وہ دنيا  کو ايٹمي دہشت گردي سے محفوظ بنانے کے اپنے وعدے کو نظر انداز کرنے کي کوشش کر رہے ہيں -

........

/169