26 مارچ 2012 - 19:30

پاکستان کي وزير اطلاعات و نشريات نے کہا ہے کہ ملک ميں جاري انرجي کا بحران ايران گيس پائپ لائن سے ہي حل ہوسکتا ہے.

ابنا: پاکستان کي وزير اطلاعات ونشريات محترمہ فردوس عاشق اعوان نے پير کي رات اسلام آباد ميں خانہ فرہنگ ايران کے زير اہتمام منعقدہ جشن نوروز کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے لئے ايران کي گيس پائپ لائن بہت ہي ضروري ہے انہوں نے کہا کہ اس پروجيکٹ سے پاکستان کي صنعت کو ترقي ملے گي اور آئندہ نسلوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے - فردوس عاشق اعوان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران اور پاکستان نے مذکورہ پروجيکٹ کو دوہزار چودہ تک مکمل کرلينے سے متعلق ايک سمجھوتہ بھي کيا ہے کہا کہ پاکستان اس پروجيکٹ کو مکمل کرنے کےلئے اپني پوري کوشش صرف کرے گا اور اسلام آباد کسي  کے بھي  دباؤ ميں نہيں آئے گا -

پاکستان کي وزير اطلاعات و نشريات نے ايران پر مغربي ملکوں کي طرف سے ڈالے جارہے دباؤ کے بارے ميں کہا کہ ايران اور پاکستان کے تعلقات گہرے اور دوستانہ ہيں اور پاکستان ايران پر ڈالے جانےوالے اس طرح کے دباؤ کو صحيح نہيں سمجھتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پوري طرح اس بات کے حامي ہيں کہ ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجيکٹ مکمل کيا جائے اور اس سلسلے ميں وہ کسي بھي طرح کا دباؤ قبول کرنے کےلئے تيار نہيں ہيں -

اس درميان پاکستان کي سينٹ کے چئير مين نے اسلامي جمہوريہ ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کي حمايت کا اعلان کيا ہے - پاکستاني سينٹ کے نومنتخب چئرمين سيد نير حسين بخاري نے اسلام آباد ميں ايران کے سفير علي رضا حقيقيان سے ملاقات ميں کہا کہ پرامن مقاصد کےلئے ايٹمي ٹکنالوجي سے استفادہ کرنا اسلامي جمہوريہ يران کا حق ہے اور ہم اس کے اس حق کي حمايت کرتے ہيں.

........

/169