ابنا: وزير خارجہ حنا رباني کھر نے امريکي ٹي وي سے انٹرويو ميں کہا کہ سلالہ چيک پوسٹ حملے پر امريکا کي جانب سے معافي کافي نہيں ہوگي. ان کا کہنا تھا پاکستان گزشتہ دس سالوں سے اتحادي ھے کيا اسے اتحادي ہونے کي عزت ملي؟. حنا رباني کھر نے بتايا کہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان نے انساني جانوں کي بے پناہ قربانياں ديں اور اتحادي ہونے کے ناطے بہت زیادہ معاشي نقصان اٹھانا پڑا. انہوں نے بتايا تعلقات کو فلسفيانہ اصول کے بجائے حقيقي اور عملي طور پر ديکھنا چاہئے......... /169
26 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 304805
پاکستان کی وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو حملے کے بعد امريکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثاني کي ضرورت ہے.