ابنا: آیت اللہ خآتمی نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ لڑچکے ہیں اور آخرکار ہمارے دشمن ہاتھ اٹھا کر تسلیم ہونے پر مجبور ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی میڈيا کا یہی پروپیگنڈہ تھا اور ایسا لگتا تھا کہ امریکہ کل ایران پر حملہ کرےگا انھوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کی صورت میں اسرائيل کی تباہی اور نابودی یقینی ہے کیونکہ اسرائيل حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کرسکا تو ایران کا مقابلہ کیا کرےگا۔ خاتمی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے واضح کردیا ہے کہ اگر دشمن ایران کی مقدس سرزمین پر حملہ کرےگآ تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا اور اگر دشمن ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرےگا تو اس کو اسی سطح کا جواب دیا جائےگا۔.......
/169