24 مارچ 2012 - 19:30

امريکي فوج نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سلالہ چيک پوسٹ پر حملے کے سلسلے ميں اپنے کسي بھي فوجي کے خلاف کارروائي نہيں کرے گي-

ابنا: امريکي ذرائع کے مطابق امريکي  فوج نے سلالہ چيک پوسٹ پر حملے ميں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائي نہ کرنے کا فيصلہ کيا ہے-  فوج نے اس حملے کے بعد دوسري انکوائري رپورٹ بھي مکمل کر لي ہے جس ميں تمام اہلکاروں کو بري الذمہ قرار ديا گيا ہے اور اس کے ليے ايک بار پھر پاکستاني فوجيوں کو ذمہ دار ٹھہرايا گيا ہے-امريکا کے فوجي افسران کا کہنا ہے کہ دوسري انکوائري رپورٹ کے مطابق امريکي فوجيوں نے اپنے دفاع ميں حملہ کيا تھا اور تحقيقات ميں کسي بھي امريکي اہلکار کي جانب سے مجرمانہ غفلت کا کوئي ثبوت نہيں ملا ہے اس ليے کسي بھي اہلکار کے خلاف تاديبي کارروائي نہيں کي جائے گي-ذرائع کے مطابق امريکي فوج کي جانب سے دسمبر ميں ايک تحقيقاتي رپورٹ تيار کي گئي تھي جسے پاکستاني فوج نے  حقائق کے برخلاف قرار ديتے ہوئے مسترد کر ديا تھا- اس کے بعد امريکي فوج نے واقعے کي دوسري مرتبہ تحقيقات کي جو حال ہي ميں مکمل ہوئي ہے -

ياد رہے کہ سلالہ چک پوسٹ پر امريکا اور نيٹو کے جنگي ہيلي کاپٹروں کے حملے ميں پچيس سے زائد پاکستاني فوجي مارے گئے تھے جس کے بعد سے پاکستان نے زميني راستے سے نيٹوکي سپلائي روک دي اور شمسي ائربيس امريکيوں سے خالي کراليا ہے  ـ.......

/169