ابنا: ان دنوں سعودي عرب کے مشرقي شہروں منمجلہ قطيف اور العواميہ ميں آل سعود حکومت کے خلاف عوام کے احتجاجي مظاہروں ميں کافي شدت آگئي ہے اور لوگ حکومتي ظلم و ستم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کررہےہيں سعودي مظاہرين مطالبہ کررہے ہيں کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے اور ملک ميں جاري تفريق آميز اقدامات کا خاتمہ کيا جائے - سعودي عرب ميں گذشتہ عيسوي سال کے اوائل سے آل سعود حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف پرامن مظاہرے ہورہے ہيں جس کے دوران سعودي عرب کي سيکورٹي فورسز نے دسيوں افراد کو گرفتار کرکے جيلوں اور بعض کو نامعلوم مقام پر منتقل کرديا ہے جبکہ سعودي عرب ميں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کي جيلوں ميں تيس ہزار سے زائد سياسي قيدي، قيد و بند کي صعوبتيں برداشت کررہے ہيں جبکہ ان پر کسي طرح کا مقدمہ بھي نہيں چلايا گيا ہے سعودي عرب کے مختلف شہروں خاص طور پر مشرقي شہروں ميں حکومت مخالف عوامي مظاہروں کے ساتھ ساتھ اب يونيورسٹيوں ميں بھي طلباء نے آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کردئے ہيں اور پچھلے دنوں ابہا عسير اور رياض سميت مختلف شہروں کي يونيورسٹيوں اور کالجوں ميں طلبا و طالبات نے حکومت کي ناقص کار کردگي اور سيکورٹي فورسز کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے ہيں اور يہ سلسلہ ابھي بھي جاري ہے - ابہا يونيورسٹي ميں مظاہرے کے دوران سيکورٹي فورسز نے ايک طالبہ کو ہلاک کرديا تھا جس کے بعد سے طلباء ميں مزيد اشتعال پيدا ہوگيا ہے -
اس درميان آل سعود حکومت نے جو عوام اور طلبا کے مظاہروں سے سخت وحشت زدہ ہوگئي ہے مظاہرين کے خلاف اپنے تشدد آميزاقدامات ميں اضافہ کرديا ہے سعودي عرب کي سيکورٹي فورسز نے اپنے تازہ ترين تشدد آميز اقدامات کے تحت مشرقي علاقوں ميں رہائشي مکانات پر اندھا دھند فائرنگ کي ہے - سعودي عرب ميں تيل کے کافي ذخائر ہيں ليکن اس خداداد دولت کو عوام ميں غير منصفانہ طريقے سے تقسيم کيا جاتا ہے اور خاص طور پر سعودي عرب کے شيعہ مسلمانوں کو جو اس ملک کي کل آبادي کا بيس فيصد ہيں ملک کے ديگر شہريوں کے مقابلےميں بنيادي اور شہري حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے حالانکہ سعودي عرب ميں تيل کے زيادہ تر ذخائر بھي اکثريتي شيعہ علاقوں ميں ہي موجود ہيں - اس کے علاوہ سعودي عرب ميں شہري آزادي کا مکمل فقدان ہے اور سياسي جماعتوں کو سياسي سرگرميوں ميں حصہ لينے کي اجازت نہيں ہے چنانچہ يہي وہ اسباب ہيں جن کي وجہ سے سعودي عرب کے عوام آل سعود حکومت سے سخت برہم ہيں - سعودي عرب ميں ہر اس آواز کو طاقت کے ذريعے دبا ديا جاتا ہے جو حکومت پر تنقيد کے لئے بلند ہوتي ہے جبکہ حکومت کے سياسي مخالفين اور تنقيد کرنےوالوں کو جيلوں کي سلاخوں کے پيچھے ڈال ديا جاتاہے يا پھر انہيں قتل کرديا جاتا ہے اگر چہ سعودي عرب کي حکومت نے ٹارگٹ کلنگ کي ترديد کي ہے ليکن عواميہ کے ہي علاقے ميں آل سعود کي سيکورٹي فورس نے ايک سياسي کارکن کو گولي مار دي ہے - سعودي عرب کے سياسي کارکن محمد صالح الزنادي کو چند روز قبل عواميہ شہر ميں سيکورٹي فورسز نے گولي مار کرہلاک کرديا اس واقعے کے بعد لوگوں نے سعودي حکام کے خلاف زبردست احتجاج کيا - مبصرين کا کہنا ہے کہ سعودي عرب ميں حکومت کے خلاف مظاہروں ميں شدت اس بات کي علامت ہے کہ اب عوام کے دلوں ميں آل سعود حکومت کا خوف نہيں رہ گيا ہے اور اس کا مطلب يہ ہے کہ آل سعود کے لئے خطرے کي گھنٹي بج چکي ہے.......
/169