ابنا: بحرین کے تمام شہروں اور قصبوں میں آل خلیفہ اور آل سعود کے سنگين اور ہولناک جرائم کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے بحرینی عوام بحرین سےسعودی غاصب فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل بحرینی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں نے بحرین کے دس علاقوں میں دس مظآہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادھر بحرین کے ایک ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ اور بحرینی عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کے پیش نظر آل خلیفہ سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائي طاقتوں نے مسلمانوں کے سروں پر مخصوص خاندانوں کو مسلط کررکھا ہے جس میں آل خچلیفہ اور آل سعود شامل ہیں۔
ادھر 14 فروری اتحاد کے ترجمان نے بحرین سے سعودی عرب کے غاصب اور ظآلم فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کو بحرین میں اپنے فوجی روانہ کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھائي ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام آل خۂیفہ اور آل سعود کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔.....
/169