23 مارچ 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کے جینوا مرکز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد رضا سجادی نے ایران کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے مشن کو انسانی حقوق کونسل کے اھداف و اصول کے منافی قراردیا ہے۔

ابنا: سجادی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اس روش سے اقوام متحدہ اور اس کی انسانی حقوق کونسل کے وقار اور ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے تعلق سے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے مشن کی مدت میں توسیع کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ یہ خصوصی رپورٹر غلط معلومات جھوٹے ذرائع اور غیر موثق افراد سے معلومات حاصل کررہا ہے اور ان کی روش غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔ ادھر جنیوا میں کیوبا کے نمائندے نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف انسانی حقو ق کونسل کی قرارداد اور خصوصی رپورٹر کے مشن کی مدت میں توسیع کی مذمت کی۔ چین اور روس نے بھی ایران مخالف قرارداد کی مذمت کی ہے اور ایکواڈور نے کہا ہے کہ وہ ایران کے تعلق سے خصوصی رپورٹر کی مشن کی مدت میں توسیع کا مخالف ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق سامراج کے ہاتھوں میں ایک ہتھکنڈا ہے جس سے وہ اپنے مخالف ملکوں پر دباؤ ڈالتا ہے۔........ /169