22 مارچ 2012 - 19:30

امريکا ميں پوليس کے تشدد کے باوجود سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نناوے فيصد امريکيوں کي قبضہ کرو تحريک جاري ہے -

ابنا: نيويارک پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے چھے مخالفين کو گرفتار کرليا ہے اور کہا ہے کہ ان لوگوں کو شہر کے ايک پارک ميں مظاہروں کو روکنے کي غرض سے پوليس کي جانب سے لگائي جانے والي رکاوٹيں ہٹانے کے بعد گرفتار کيا گيا ہے-ادھر لاس اينجلس پوليس نے بھي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنايا ہے-   نيويارک کے عوام امريکہ کي بڑي مالياتي کمپنيوں اور اداروں کے ‍ خلاف ويلز فارگو بيک کي عمارت کے سامنے مظاہرہ کر رہے تھے- مظاہرين کا کہنا ہے کہ امريکا کے بڑے بڑے مالياتي ادارے، مکمل انکم ٹيکس ادا نہيں کرتے انہيں ٹيکسوں ميں غير منصفانہ چھوٹ بھي دي جاتي ہے-    ادھر لاس اينجلس ميں مظاہرہ کرنے والوں نے اعلان کيا ہے کہ يکم مئي تک وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے پرچم تلے مظاہروں اور احتجاج کا سلسہ جاري رکھيں گے جبکہ يکم مئي کو ملک گير ہڑتال کي جائے گي-وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں کا کہنا ہے کہ ملک گير ہڑتال کے تحت امريکي عوام ايسے کسي بھي کام ميں حصہ نہيں ليں گے جنکا تعلق ملک کي بڑي  مالياتي کمپنيوں اور اداروں سے ہوگا-امريکي حکومت ايسے وقت ميں ان بڑي مالياتي کمپنيوں اور اداروں کو ٹيکسوں کي ادائيگي ميں مراعات دے  رہي ہے جب اس نے ملک کے صحت عامہ اور سيکورٹي کے بجٹ ميں کمي کردي ہے جس سے  عام آدمي کي فلاح وبہبود کا عمل متاثر ہو رہا ہے-وال اسٹريٹ مخالف تحريک کو چھے ماہ کا عرصہ مکمل ہوگيا ہے اور اس تحريک کے حاميوں نے سترہ مارچ کو نيويارک ميں  پوليس کے تشدد کے باوجود مظاہرے کئے جس  کے دوران متعدد افراد زخمي ہوئے  اور بہت سوں کو اسپتال  بھي جانا پڑا-وال اسٹريٹ مخالف تحريک نے اعلان کيا ہے کہ واشنگٹن ميں ان کے ہيڈکوارٹر کي مسلسل نگراني کي جارہي ہے اور پوليس روزانہ مک فارسن پارک کے قريب آنے والوں کي تلاشي لے رہي ہے-آزاد ذرائع ابلاغ اور انساني حقوق کي حامي تنظيموں کي جاري کردہ رپوٹوں ميں کہا گيا ہے کہ امريکہ ميں اب تک تقريبا سات ہزار افراد کو وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت ميں مظاہرے کرنے کے الزام ميں گرفتار کيا جاچکا ہے-نناوے فيصد امريکيوں کي نمائندہ، وال اسٹريٹ مخالف تحريک نے چھٹے ماہ کے آغاز ميں زيادہ سے زيادہ مظاہرے کرنے اور ملک بھر کے علاقائي پوليس اسٹيشنوں کے سامنے شب بيداري کرنے کي اپيل کي ہے تاکہ پوليس کے تشدد آميز رويئے  اور گرفتاريوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کيا جائے-مظاہرين نے خود کو  امريکہ کے اس ايک في صد طبقے سے عليحدہ کرنے   کے لئے جس نے  ملکي دولت کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، ہم ننانوے في ہيں کا نعرہ لگايا ہے-امريکہ ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کا آغاز سترہ ستمبر کو نيويارک کے مرکزي علاقے مينہيٹن ميں ہونے والے ايک بڑے مظاہرے سے ہوا تھا-امريکہ ميں سرمايہ دارانہ نظام کے ‍ خلاف ہونے والے مظاہروں کے اثرات دنيا کے ديگر ملکوں ميں بھي پھيل گئے ہيں اور روم، پيرس، لندن اور برلين سميت متعدد يورپي شہروں ميں اسي طرح کے مظاہرے شروع ہوگئے ہيں-

.......

/169