ابنا: بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے سنگين جرائم کے خلاف بحرینی عوام کے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے سولہ سالہ بحرینی نوجوان پر بحرینی سکیورٹی دستوں کی شرمناک اور وحشیانہ زیادتی کے بعدحرینی عوام میں آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف غصہ اور نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بحرینی عوام نے اس شرمناک واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بحرین کے ڈکٹیٹر بادشاہ پر مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے ذرائع کے مطابق بحرینی سکیورٹی دستوں نے مظآہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے سفاک اور جرائم پیشہ مزدوروں نے کل بحرین کے ایک 16 سالہ نوجوان علی السنکیس کو جنسی اذيت و آزار کا نشانہ بنایا ہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ سائٹوں پرارسال کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بحرینی جوان نے جب بحرینی سکیورٹی دستوں کے ساتھ تعاون اور جاسوسی کی درخواست ٹھکرا دی تو سکیورٹی دستوں نے اسے اغوا کرکے اسے جنسی اذيت و آزار کا نشانہ بنایا، بحرینی جوان کا نیم جاں پیکر کل صبح سنیاس کے علاقہ میں چھوڑدیا گیا جس کے بعد بحرینی عوام میں آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف غم و غصہ اور نفرت میں اضآفہ ہوگیا ہے عوام بحرین کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔....... /169