ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد الباسط مطابق مستقبل ميں امريکہ کے ساتھ کوئي زباني معاہدہ نہيں کيا جائے گا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے کہا ہےکہ امریکی ڈرون حملے غير قانوني، ناقابل قبول اور نقصان دہ ہيں.
اسلام آباد ميں ہفتہ وار نيوز بريفنگ ميں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان ميں کسي خاص گروہ کي حمايت نہيں کررہا. انہوں نے بتايا کہ گوانتاناموبے ميں 5 پاکستاني موجود ہيں جن کي رہائي کيلئے امريکہ سے بات چيت چل رہي ہے.
ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ہميں پاک امريکہ تعلقات کے حوالے سے پارليمنٹ کي حتمي سفارشات اور پاليسي گائيڈ لائنز کي روشني ميں ان معاہدوں کو از سر نو ديکھنا ہو گا جو 2002ء ميں ختم ہو چکے ہيں.
.......
/169