21 مارچ 2012 - 19:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایران کے خلاف ہر قسم کی فوجی کارروائي پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ایٹمی دانش کوفوجی حملہ کے ذریعہ نہیں چھینا جاسکتا اور نہ ہی فوجی کارروائی کے ذریعہ ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام سے روکا جاسکتا۔

ابنا: برادعی نے ہانگ کانگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری کی جاسکتی ہے اور انیھں تباہ کیا جاکستا ہے لیکن ایران سے ایٹمی دانش کو نہیں چھینا جاسکتا انھوں نے کہا کہ ارگر اسرائیل یا امیرکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ایران ہاتھ پر ہاتھ  رکھ کر نہیں بیٹھےگا۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ میں بالخصوص لبنان، عراق  اور افغانستان میں ثبات قائم کرنے کے لئے مغربی ممالک کو ایران کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے رواحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نوروز اور نئے سال کے آغاز پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں ہے اور اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران بھی اسی سطح کا جواب دےگا۔....... /169