ابنا: امریکی وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے 11 ممالک کو ایران کے خلاف تیل کی پابندیوں سے مستثنی قراردیدیا ہے امریکی وزير خارجہ کا بیان ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی شکست کا مظہر ہے۔ کلنٹن نے کہا کہ چونکہ اب کچھ ممالک نے ایران سے تیل کی خریداری کم کردی ہے لہذا 10 یورپی ممالک اور جاپان کو ایران کے خلاف جدید پابندیوں سے مستثنی کیا جاتا ہے۔ اس نے کہا کہ مستثنی ممالک میں جاپان ، برطانیہ، بلجیئم، جمہوری چک، فرانس، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ ، پولینڈ اور اسپین شامل ہیں ۔ اس نے کہا کہ ان ممالک کو اپنی انرجی کی ضروریات پورا کرنے کا حق ہے کلنٹن نے کہا کہ امریکہ ایران پربے جا اور غیر منطقی دباؤ برقرار رکھےگا۔....... /169
21 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 303994
امریکی وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے 11 ممالک کو ایران کے خلاف تیل کی پابندیوں سے مستثنی قراردیدیا ہے امریکی وزير خارجہ کا بیان ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی شکست کا مظہر ہے۔