20 مارچ 2012 - 20:30

روس کا جنگي بحري جہاز شام کے ساحل پر پہنچ گيا ہے

ابنا: بحيرہ اسود ميں روس کے بحري بيڑے کے حکام کا کہنا ہے کہ روس کا ايک بحري جنگي جہاز روسي ميرين  کے ہمراہ شام کي بندرگاہ طرطوس پہنچ گيا ہے-

انٹرفيکس نيوز ايجنسي نے اعلان کيا ہے کہ  روس کا يہ جنگي بحري جہاز روس کي بحريہ کي کمان اور کنٹرول سے متعلق بحري جہاز سے جاملا ہے- روسي بحريہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بحري جنگي جہاز کو شام کي بندرگاہ بھيجنے کا مقصد شام کے حالات کے سلسلے ميں روس ميں پائي جانے والي تشويش کا اظہار ہے - واضح رہے کہ شام ميں مسلح دہشت گرد گروہوں نے پچھلے دنوں شام کے مختلف شہروں ميں اپني دہشتگردانہ کاروائياں تيز کردي ہيں -

روس شام کے موجودہ بحراني حالات ميں دمشق کے ساتھ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شام کا بحران بات چيت کے ذريعے حل کيا جائے ليکن مغرب اور بعض عرب ممالک شام ميں سرگرم مسلح دہشتگردوں کي حمايت کررہے ہيں تاکہ بشاراسد کي حکومت کا خاتمہ کرديا جائے-
........

/169