16 مارچ 2012 - 20:30

سعودی عرب میں حکمران خاندان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے.

ابنا: سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھی اس ملک کے مشرقی علاقوں میں دسیوں ہزار لوگوں نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ مشرقی علاقوں کے ان مظاہروں میں ابھا میں طلباء کے مظاہروں پر سعودی کارندوں کے تشدد کی مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ مظاہرین کے قتل عام میں ملوث افراد بالخصوص نایف بن عبدالعزیز پر بھی مقدمہ چلا یا جائے۔

الربیعہ میں بھی آل سعود کے خلاف مظاہرے ہوئے جبکہ العوامیہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کرکے بحرین میں سعودی عرب کی مداخلت اور آل خلیفہ کے تشدد کی مذمت کی۔ شہر القدیح کے دسیوں ہزار افراد نے اپنے مظاہرے میں ہیہات منا الذلۃ کے نعرے لگاکر آل سعود کی سرنگونی کامطالبہ کیا۔ یاد رہے سعودی عرب میں حکمران خاندان کے علاوہ عام لوگ غربت و افلاس کا شکار ہیں جبکہ آل سعود کے نام نہاد شہزادے یورپ اور امریکہ کے جوے خانوں میں قوم کا پیسہ لٹاتے ہیں۔........ /169