ابنا: بریگيڈیر جزائری نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی ، جنگ افغانستان کے واقعات نیز امریکہ سے بڑھتی ہوئي نفرت و بیزاری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بظاہر وہائٹ ہاوس میں اس مسئلے پر کوئي کان دھرنے کو تیار نہیں ہے کہ افغانستاں میں امریکی فوجیوں کی موجودگي سے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے واقعات کے بارے میں امریکہ کا دوسروں کو ذمہ دار قراردینا بے سو د ہے اور امریکہ شام کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے افغانستان اور پاکستان میں اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ بریگيڈیر جزائری نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی اور افغان عوام کے قتل عام کے بعد امریکہ کے خلاف جو تحریک شروع ہوئي ہے وہ دراصل ظلم و جور اور جارحیت کے خلاف عالم گیر تحریک کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کا یہ رویہ نہایت شرمناک ہے کہ انہوں نے نہتے عوام کے قتل عام پر صرف افسوس کا ا ظہار کرکے ملت افغان کا منہ چڑایا ہے اور اقوام عالم کے شعوروجذبات کا مذاق اڑایا ہے۔........ /169
16 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 303229
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے تشہیراتی شعبے کے سربراہ بریگیڈیر سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور ان ملکوں کے نہتے باشندوں کا قتل عام کرنے والےامریکی فوجیوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔