15 مارچ 2012 - 20:30

سعودی عرب نے اپنی جیلوں سے القاعدہ کے قیدیوں کو شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لئے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا:  سعودی عرب نے اپنی جیلوں سے القاعدہ کے قیدیوں کو شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لئے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محمد بن نایف آل سعود نے القاعدہ کے قیدیوں سے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت آزاد ہونے والے القاعدہ کے دہشت گرد شام میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے بھیجے جائیں گے۔

سعودی جیل کے ایک قیدی الحائرنے مغربی ممالک میں ایک عرب سرگرم کارکن کو بتایا ہے کہ اب سعودی جیلوں میں القاعدہ کا کوئی قیدی موجود نہیں ہے اس نے کہا کہ بعض خلیجی ممالک نے بھی القاعدہ کے ساتھ اسی قسم کا معاہدہ کیا ہے اور القاعدہ کی اب پوری توجہ شام پر مرکوز ہوگی۔ سعودی عرب ، قطر اور امریکہ  شام میں سرگرم دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر مدد کررہے ہیں۔....... /169