15 مارچ 2012 - 20:30

افغان پولیس کا کہنا ہےکہ نیٹو کے ایک ہیلی کاپٹرکے حادثے میں بارہ نیٹو فوجی اور تین افغاں شہری ہلاک ہوگئے ہیں، نیٹو کے فوجیوں کا تعلق ترکی سے ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کا ہیلی کا پٹر کابل کے برگامی علاقے میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگيا۔

ابنا: افغاں پولیس کے مطابق نیٹو کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ ترکی نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ افغانستان میں ترکی کے ایک ہزار آٹھ سوفوجی ہیں جنہیں جنگ میں شرکت کرنےکی اجازت نہیں ہے بلکہ وہ صرف گشت زنی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ادھر طالبان نے دعوی کیا ہے کہ نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی افغانستان میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں طالبان کے ایک ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر فاریاب صوبے کے قیصر علاقے میں گر کر تباہ ہوگيا تھا. ........

/169