14 مارچ 2012 - 20:30

سعودی عرب کی امریکہ نواز سلفی وہابی حکومت نے امریکہ اور اسرائیل کی ہمنوائی کرتے ہوئے شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کی امریکہ نواز سلفی وہابی حکومت نے امریکہ اور اسرائیل کی ہمنوائی کرتے ہوئے شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودي عرب نے شام ميں اپناسفارت خانہ بندکرکے تمام سفارتکاروں اور عملے کو واپس بلاليا ہے. سعودی عرب اور قطرشام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے فوجی مداخلت کا مطالبہ کررہے تھے جسے عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی اور شام کے صدر بشار اسد کا حشر قذافی جیسا بنانے کا ارادہ رکھتے تھے  لیکن روس ، چين اور ایران و لبنان نے ملکر امریکہ نواز خلیجی وہابی شیوخ کے شام کے بارے میں شوم منصوبے کو ناکام بنادیا جس کے بعد سعودی عرب اور قطر کا سخت خفت اور ناکامی کا سامنا ہے اس سے قبل امریکہ، برطانیہ ، فرانس کینیڈآ اور اٹلی اپنے سفارتخانے شام میں بند کرچکے ہیں سعودی عرب نے بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔ .......

/169