ابنا: ہندوستان کے سفیر ڈی پی سری واستو نے اصفہان چیمبر آف کامرس کے ساتھ ہندوستانی ایکسورٹرز کے اجلاس میں کہا کہ ہندوستان سالانہ چالیس ارب ڈالر کی انجینیرنگ خدمات پیش کرتا ہے اور ایران بھی ان سے استفادہ کرسکتا ہے۔ ہندوستان ایکسپورٹرز فیڈریشن کے سربراہ رفیق احمد نے کہا کہ ایران اور ہندوستان اقتصادی لحاظ سے عظیم توانائيوں کے حامل ہیں اور ان توانائيوں کو پہچان کر ان میں باہمی تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران اور ہندوستان کے مابین روپيہ میں تجارتی سرگرمیاں انجام دینے کے معاہدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے مختلف قسم کی رکاوٹیں ختم ہوجائيں گي۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے بھی چین، روس اور ترکی نیز کئي دیگر ممالک کی طرح ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان ایران سے تیل خریدتا رہے گا۔ادھر ہندوستانی تجارتی وفد اور اصفہان چمبر آف کامرس نے تعاون کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ہیں۔ اس مفاہمتی نوٹ پر منگل کی رات ہندوستانی تجارتی وفد کے سبراہ رفیق احمد اور اصفہان چمبر آف کامرس کے سربراہ خسرو کسائيان نے دستخط کئے۔ ........
/169