ابنا: ذرائع کے مطابق سب سے پہلے پريزائيڈنگ آفيسر افراسياب خٹک نے نير بخاري سے چيئرمين کے عہدے کے لئے حلف ليا. حلف اٹھانے کے بعد بطور چيئرمين سينيٹ صابر بلوچ سے ڈپٹي چيئرمين کے عہدے کے لئے حلف ليا. واضح رہے کہ کاغذات کي پڑتال کے دوران انکے کاغذات درست پائے گئے جبکہ انکے مقابلے ميں کسي اور نے کاغذات نامزدگي جمع نہيں کرائے جس کے بعد نير بخاري چيئرمين سينيٹ اور صابر بلوچ ڈپٹي چئرمين منتخب قرار پائے ۔
.......
/169
12 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302438
پاکستان کی سينيٹ ميں چيئرمين کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نيربخاري اور ڈپٹي چيئرمين کے عہدے کے لئے صابر بلوچ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لياہے.