11 مارچ 2012 - 20:30

ملتان…بھارت سے شروع ہونے والا فلسطين کي حمايت ميں گلوبل مارچ 2مقبوضہ بيت المقدس کے شرکا ملتان پہنچ گئے. وفد کے سربراہ ڈاکٹر سريش کھير نار کا کہنا تھا کہ فلسطين کي جنگ جيت کر واپس لوٹيں گے.

ابنا:  بھارتي وفد کے سربراہ ڈاکٹر سريش کھير نار نے ملتان پريس کلب ميں پريس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم 20سال سے اس تحريک کو لے کر چل رہے ہيں ،يہ معاملہ ہندستان کا نہيں بلکہ پوري دنيا ميں دہشت گردي کا معاملہ ہے.ہم يہ مانتے ہيں کہ سب سے بڑا دہشت گرد امريکا ہے.انہوں نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کي حکومت ايک جيسي ہيں.دونوں حکومت عوام سے دور رہتي ہيں.اس تحريک ميں ہندوستان و پاکستان کے لوگ شامل ہيں.جس پر ہندوستان اورپاکستان کي سرکار کو يہ سوچنا ہوگا کہ اگر سول سوسائٹي فلسطين کے مسئلہ حل کرانے ميں اپنا کردار ادا کر رہي ہے تو حکومت بھي ان کا ساتھ ديں.انہوں نے کہا کہ 30مارچ کو ہم فلسطين پہنچيں گے جس ميں ہمارے ساتھ پاکستان،انڈيا،ترکي،لبنان،مصر،اردن اور شام کے لوگ بھي شامل ہوں گے.30مارچ کو فلسطين کي سرحد پر موجود ہوں گے......../169