10 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ محمد اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ مغرب کے پاس ایران کے ساتھ تعاون کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

ابنا: محمد اسماعیل کوثری نے تمام مغربی ملکوں کے سفیروں کی تہران واپسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جو تہران میں برطانوی سفارت خانے میں بعض احتجاجی طلبہ کے داخل ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایران سے واپس چلے گئے تھے، کہا کہ یورپی سفیر ایران سے جاتے وقت نفسیاتی اور سیاسی جنگ کے ساتھ تہران سے گئے تھے، لیکن بعد میں چپ چاپ تہران میں اپنے سفارت خانوں میں واپس آ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ملکوں کے سفیر یہ خیال کر رہے تھے کہ تہران سے جاتے وقت ایرانی ان کی منت سماجت کریں گے کہ نہ جائیے جبکہ ایران نے ان کے تہران میں رہنے پر اصرار نہیں کیا اور وہ خود سے چلے گئے لیکن جب وہ اپنی غلطی کی جانب متوجہ ہوئے تو ایران واپس آ گئے۔......./169