10 مارچ 2012 - 20:30

جنوبي افغانستان ميں ائير بيس پر امريکي فوجي کي فائرنگ سے 16 افغان شہري ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں. شہريوں کا قتل، حامد کرزئي نے امريکي فوج سے وضاحت طلب کرلي۔

ابنا: امريکي فوجي کا حراست ميں لے ليا گيا ہے. گورنر قندھار کے مطابق امريکي فوجي نے بيس سے نکل کر بلا اشتعال فائرنگ کردي جس سے 16 افراد ہلاک و زخمي ہيں، گورنر قندھار کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کون ہيں، ان کے بارے ميں نہيں جانتے.واقعے کي تحقيقات کي جارہي ہيں، ايساف کے مطابق فوجي کو حراست ميں لے ليا گيا.  شہريوں کا قتل، حامد کرزئي نے امريکي فوج سے وضاحت طلب کرلي   افغان صدر حامد کرزئي نے امريکي فوجي کے ہاتھوں 16 شہريوں کے قتل پر امريکي فوج سے وضاحت طلب کرلي. اپنے ايک بيان ميں حامد کرزئي نے کہا ہے کہ قند ھار ميں امريکي فوجي کے ہاتھوں شہريوں کي ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے. انہوں نے کہا ہے کہ فائرنگ جان بوجھ کر کي گئي اور شہريوں کي ہلاکت ناقابل معافي ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں ميں 9 بچے اور 3 خواتين شامل ہيں. صوبہ قندھار ميں ايک امريکي فوجي نے رات گئے گھروں ميں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کيا تھا. امريکا نے افغان شہريوں کي ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا ہے. ترجمان امريکي محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان شہريوں کي ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے غم ميں برابر کے شريک ہيں. 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110