9 مارچ 2012 - 20:30

شام کے صدر بشاراسد نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گرد مذاکرات کو کسی نتیجے تک نہیں پہنچنیں دیں گے کیونکہ دہشت گردوں کو بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی عادت پڑ گئی ہے جبکہ قطر ، سعودی عرب اور امریکہ بھی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔

ابنا:  شام کے صدر بشارالاسد نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گرد مذاکرات کو کسی نتیجے تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ کیونکہ دہشت گردوں کو بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی عادت پڑ گئی ہے جبکہ قطر ، سعودی عرب اور امریکہ بھی ان کی پشتپناہی کررہے ہیں۔

بشار الاسد نے کہاکہ شام مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کسی بھی ایماندارانہ اور سنجیدہ کوشش کی حمایت کرے گا۔ دہشت گردوں کے رہنماؤں نے کوفی عنان کی مذاکرات کی اپیل کو پہلے ہی رد کردیا ہے۔ ادھر سعودی عرب اور قطر نے شام میں فوجی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کوفی عنان کا کہنا ہے کہ شام میں فوجی مداخلت کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔ادھر مہر کے خبرنگار نے شام سے خبر دی ہے کہ شا م میں حالات بالکل پرسکون ہیں اور عربی اور مغربی ذرائع ابلاغ مشترکہ طور پر شام کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔ .......

/169