ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق بائيس سالہ انقلابی جوان فاضل میزا العبید آل خلیفہ کے کارندوں کے زہریلی گيس کےحملوں میں زحمی ہوا تھا ۔ ادھر بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے کہا ہےکہ آل خلیفہ اور اسکے جیرہ خوار اور کرائے کے ایجنٹ اقلیت میں ہیں اور ان کی تعداد نہایت کم ہے تاہم ملک پرحکومت کررہے ہیں اور اکثریت پر مسلط ہیں۔
کریم المحروس نے آل خلیفہ کے اس دعوے کو مسترد کرتےہوئے کہ اس کے خلاف احتجاج کرنے والے اقلیت میں ہیں کہا کہ یہ دعوی بڑا ہی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کے دن مختلف علاقوں میں دسیوں ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرے کرکے ثابت کردیا ہےکہ آل خلیفہ اور اسکے جیرہ خوار ہی اقلیت میں ہیں۔ کریم المحروس نے کہا کہ ملت بحرین اس نتیجے پر پہنچ چکی ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت کا خاتمہ ہونا ضروری ہے اور ان کی تحریک اسی بات پر تاکید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت بحرین کا سب سےبنیادی مطالبہ آل خلیفہ کی سرنگونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے۔ ادھر ایک اور ا نقلابی رہنما محمد الموسوی نے کہا ہے کہ وقت ضایع کرنے اور انقلابیوں کو مذاکرات پر مجبور کرنے کی آل خلیفہ کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔....... /169