7 مارچ 2012 - 20:30

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے ایران کے خلاف سعودی عرب کے حکمرانوں کے بعض بیانات اور اقدامات کو صہیونی ریاست کے فائدے میں قرار دیتے ہوئے انھیں مسلمانوں کے اتحاد کے منافی قرار دیا ہے۔

ابنا: انھوں نے آج ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران کا روّیہ بڑی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھہ ساتھہ حریت پسندی اور اسلامی اقدار کی بنیاد پر قوموں کے مفادات کے دائرے میں تحریک کو آگے بڑھانے پر استوار رہا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب کے مفادات کے مغرب اور صہیونی ریاست کے مفادات میں قرار پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا وہ اپنے اقتدار کے مختصر مدت مفادات پر توجہ دینے کے بجائے پڑوسی ملکوں کے ساتھہ قریبی تعلقات میں سعودی قوم کے طویل المدت مفادات کے بارے میں غور کریں۔ ........

/169