ابنا: وزيرداخلہ مصطفي محمد نجار نے بدھ کے روز دو مارچ کے ايران ميں نويں پارليماني انتخابات ميں عوامي شرکت کو ناقابل تصور قرار ديا اور کہا کہ قوم کے اس عظيم کارنامے نے انقلاب اور اسلامي جمہوري نظام کے حاميوں کو خوش کر ديا اور انتخابات کو ناکام بنانے کے لئے بے پناہ کوششيں کرنے والے دشمنوں کو دھول چٹا دي –
انہوں نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے ميں کہا کہ وزارت داخلہ دوسرے مرحلے کے انتخابات کے انعقاد کي تياري کر رہي ہے اور اميد ہے کہ دوسرے مرحلے ميں بھي عوامي شرکت انتہائي وسيع ہوگي –
واضح رہے کہ امريکہ اور کچھ ديگر ملکوں کي جانب سے حملے کي دھمکيوں اور ايران کے خلاف پابنديوں ميں شدت کے باوجود دو مارچ کو ايران ميں منعقد ہونے والے نويں پارليماني انتخابات ميں عوام نے بھرپور شرکت کرکے دوستوں اور دشمنوں کو حيرت زدہ کر ديا -.......
/169