6 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ میں تشہیراتی شعبے کے سربراہ بریگيڈیر مسعود جزائری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی کےواقعات امریکی جارحین کےخلاف نئي تحریک کا آغاز ثابت ہونگے.

ابنا: بریگيڈیر مسعود جزائری نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی پوزیشن نہایت کمزور ہے اور اوباما کو اس جارحیت اور قبضے کا کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا بالخصوص انتخاباتی سرگرمیوں کے دوران انہیں امریکہ کی بہت سی ناکامیوں کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملت افغان اور دیگر مسلمان قومیں امریکیوں کے ہاتھوں قرآن کی بےحرمتی کا جواب ضروردیں گي اور مناسب وقت پر امریکہ کو قرآن کی بےحرمتی کے سنگین جرم کا تاوان ادا کرنا ہوگا۔

یا د رہے افغانستان پر قابض امریکی فوجیوں نے بگرام میں قرآن کے متعدد نسخے نذر آتش کردئے تھے جس پر افغان قوم کےساتھ ساتھ ساری دنیا میں امریکہ مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔....... /169