6 مارچ 2012 - 20:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ابنا:  انہوں نے کہا کہ پارچین فوجی سائٹ کے معائنے کے بارے میں معاہدے کے بعد ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو پارچین فوجی سائٹ کے معائنے کی اجازت دی جائے گي۔ علی اصغرسلطانیہ نے ویانا سے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی سائٹ کا معائنہ حساس امر ہے اور اس کے لئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی ایجنسی کو بہت سی سائٹوں کے معائنہ کی اجازت دی تھی اور ایجنسی نے اس سائٹوں کامعائنہ بھی کیا ہے لیکن انہیں کسی طرح کا غیر قانونی مواد یا سرگرمیوں کا سراغ نہیں ملا بنابریں ایجنسی کو دوبارہ ان سائٹوں کے معائنے کی درخواست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل معاہدے کےبعد ہی ایٹمی ایجنسی کو معائنے کی اجازت دی جائے گي۔....... /169