6 مارچ 2012 - 20:30

وکی لیکس نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائيل کے خفیہ ادارے موساد اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔

ابنا: وکی لیکس کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق اسرائيل کی خفیہ ایجنسی موساد اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف اقدامات انجام دینے کے لئے تعاون کرنے کا عہد کر رکھا ہے اس دستاویز کا نمبر 1227888 ہے جس میں کہا گيا ہے کہ اسرائیلی جاسوسوں کی ریاض میں رفت و آمد کا مرکزقبرص کا دارالحکومت  نیکوزیا ہے اس رپورٹ کے مطابق موساد کے اعلی اور تجربہ کار اہلکاروں نے سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود کے ساتھ ہتھاروں کی خرید و فروخت کے بارے میں بھی قراردادیں طے کی ہیں وکی لیکس کی اس رپورٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اسرائيل کو مالی مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور فلسطینیوں کے اہداف کو نقصان پہنچا رہا ہے۔.......

/169