ابنا: جنرل عطاءاللہ صالحی نے بحریہ کے کمانڈروں اور افسروں کے اجتماع سے خطاب میں بحریہ کی کارکردگی کی قدردانی اور اس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سمندر میں ایرانی بحریہ کی موجودگي اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و اقتدار اور بحریہ کی مکمل آمادگي کی علامت ہے۔
جنرل صالحی نے اسی طرح علاقے میں استعماری طاقتوں خاص طور پر صہیونی ریاست کی کمزوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب حکومت کی حملے کی قوت زوال کا شکار ہے کیونکہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں تینتیس روز اور اس کے بعد غزہ کی جنگ میں بائیس روز تک بھی دوام نہ لا سکی اور آئندہ یہ صفر تک پنہچ جائے گي۔
.......
/169