ابنا: سرگئ لاوروف نے کہا کہ وہ دور گزر چکا ہے جب واشنگٹن ماسکو کو انتخابات کے انعقاد کا سبق سکھا سکتا تھا - روسي وزير خارجہ نے ايک مقامي اخبار سے گفتگوميں کہا کہ آج ہمارے امريکي دوستوں کو علم ہے کہ انتخابات کے سلسلے ميں روس کو سبق پڑھانے کا دور گزر چکا ہے تاہم ايسا لگتا ہے کہ امريکي اب بھي اسي ماضي کو دہرانا چاہتے ہيں - انہوں نے کہا کہ ہم روس ميں سياسي و انتخاباتي عمل ميں مداخلت کے لئے امريکہ کي جانب سے سماجي تنظيموں کو مالي امداد فراہم کرنےجيسے تمام اقدامات پر سخت موقف اختيار کريں گے۔.......
/169