ابنا: نہتے مظاہرین پر آل سعود کی جارح افواج کے ہمراہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے کارندوں کے حملوں میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگيا ہے۔ ادھر بحرین کے بزرگ عالم دین نے شہر الدراز کی نماز جمعہ میں عوام پر آل خلیفہ کے تشدد کی جانب سے خبردار کیا۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین کی جیلیں لوگوں سے بھر دی گئي ہیں اور آل خلیفہ کے کارندے بدستور عوام کو قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام کے مطالبات کو کوئي اہمیت نہیں دیتی اور جن لوگوں کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے ان کے ساتھ بڑے توہین آمیز رویے سے پیش آیا جاتا ہے۔
ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے شدید پابندیوں کی بنا پر ان تنظیموں نے اپنے نمائندوں کا دورۂ بحرین منسوخ کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی ان تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بحرین نے انہیں اپنے نئے سخت قوانین سے آگاہ کیا ہے جس کی بناپر ان کے نمائندوں کو صرف پانچ دن کے لئے بحرین کے دورے کی اجازت ہوگي ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے حکومت بحرین کی ان پابندیوں کو مسترد کر کے اپنے نمائندوں کے دورۂ بحرین کو منسوخ کر دیا ہے۔ ........
/169