2 مارچ 2012 - 20:30

راولپنڈي...راول پنڈي شہر ميں دو غيرملکيوں کو خفيہ طور پر ويڈيو فلم بنانے کي کوشش کے دوران پوليس نے پکڑ ليا گيا جبکہ گزشتہ روز اٹک ميں پکڑے جانے والے تين امريکي شہريوں کو پوليس نے چھوڑ ديا ہے .

ابنا: اٹک کے ڈي پي او ڈاکٹر اختر عباس نے بتاياہے کہ گزشتہ روز جن تين امريکي شہريوں کو زير حراست ليا گيا تھا وہ اين جي او کے ساتھ نجي سطح پر کام کررہے تھے، پوليس نے انہيں اور انکي دو ساتھي پاکستاني خواتين کو چھوڑ کر اٹک سے بھجواديا ہے،

ادھر راول پنڈي ميں پوليس حکام کے مطابق چاندني چوک کے قريب ٹريفک وارڈن نے جب ايک گاڑي ميں سوار غيرملکيوں کو اس جگہ کي ويڈيو فلم بناتے ديکھا تو انہيں روک ليا، وارڈن کے مطابق غيرملکيوں نے کيمرا چھپانے کي کوشش کي جس پر انہيں روک ليا گيا، بعد ميں دونوں غيرملکيوں اور انکے ڈرائيور کو تھانہ نيو ٹاون پہنچاديا گيا، پوليس حکام کے مطابق زير حراست افراد سے مزيد تفتيش کا عمل جاري ہے. 
......

/169