2 مارچ 2012 - 20:30

آئی ایس او پاکستان کے بانی کی برسی کی مرکزی تقریب ان کے مزار علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ پر ہو گی، امامیہ سکاؤٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا، شہداء کانفرنس ہو گی۔

ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی شہید کی برسی کی تقریبات ہوں گی، جن میں قرآن خوانی اور شہید کے افکار کے حوالے سے سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ برسی کے حوالے سے مرکزی تقریب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار علاقہ نواب صاحب علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ لاہور میں ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں امامیہ سکاؤٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا، اس کے بعد شہداء ملت جعفریہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی، جس کے بعد سیمینار ہو گا، جس میں جید علمائے کرام، سینئر برادران اور آئی ایس او کے سابق اور موجودہ عہدیداران شریک ہوں گے۔ سیمینار کی صدارت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید علی رحمن شاہ کریں گے جبکہ سابق مرکزی صدور بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔

.......

/169