1 مارچ 2012 - 20:30

جنوبی افغانستان میں ایک سکول ٹیچر نے نیٹو کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی چیف نیاز محمد سرحدی نے بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھارمیں ایک سکول ٹیچر نے افغان فوجی سے اسلحہ چھین کر نیٹو کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 نیٹو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ایساف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو اہلکاروں پر حملہ کرنے والے2 افراد تھے جن میں سے ایک افغان فوجی وردی اور دوسرا کپڑوں میں ملبوس تھا۔سرحدی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے نیٹو اہلکاروں کا تعلق امریکہ سے تھا.

.......

/169