29 فروری 2012 - 20:30

کوہستان میں مسافر بس سے شیعہ مومنین کو اتار کر شہید کرنے والے دہشت گردوں کو زخمیوں نے پہچان لیا ۔

ابنا:  مصدقہ اطلاعات کے مطابق کوہستان سانحہ میں زخمی ہونے والوں نے ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ جن افراد نے فائرنگ کی وہ علاقے کہ ہی تھے اور کچھ کے نام بھی بتائے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ان دہشت گردوں کے ناموں اور محلوں کی تصدیق بھی ہو گئی۔

زخمیوں نے بتایا کہ مسافر بس کو روکنے کے بعد تمام مسافروں کو اتار لیا گیا اور پھر شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر جس پر مومن ہونے کا شک ہوتا الگ کرلیتے اور پھر سب کو جمع کرنے کہ بعد ان ظالموں نے فائرنگ کرکے سب کو شہید کردیا۔زخمیوں کے مطابق وہ منظر ہم بیان نہیں کر سکتے کہ جب دہشت گردوں نے مومنین پر فائر نگ کی، ہر طرف چیخ و پکار تھی ، یا حسین  یا حسین کی صدائیں تھیں، کوئی یا علی مدد پکار رہا تھا، قیامت کا سماں تھا ۔

زخمیوں نے جن دہشت گردوں کو شناخت کیا انکے نام یہ ہیں۔زاہد اللہ، لالی محلہوقار، لالی محلہجانی، لالی محلہضیاء اللہ، محلہ بسینزین, عرف (بائی جان)، محلہ بسینفیضان، محلہ کشروٹطارق، محلہ نوپورہنوید، محلہ نوپورہنفیس، محلہ بسینصالح تھچونو، تھچونی محلہ ........

/169